Aasan Nekiyan/آسان نیکیاں
اللہ تعالٰی نے یہ دنیا اس لئے پیدا فرمائی ہے کہ اس کے بندے یہاں رہ کر اپنے نیک اعمال کے ذریعے اپنی آخرت کا سامان کریں اور ایسے کام کریں جن سے اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور خوشنودی حاصل ہو۔
اسلام میں نیکیاں کرنے کو بہت اہمیت دی گئی ہے، اور اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے آسان نیکیوں کے بہت سے مواقع پیدا کیے ہیں تاکہ وہ تھوڑے سے عمل سے بھی اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ آئیے جانتے ہیں کچھ ایسی Aasan Nekiyan جنہیں ہم اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کر کے اللہ کا قرب اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ـ
*ثواب کمانے اور گناہ مٹانے والی آسان نیکیاں*
*•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
ترازو میں نہایت وزنی کلمات
🔹ام المومنین حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ صبح کی نماز پڑھ کر ان پاس سے چلے گئے اور اپنے جائے نماز پر بیٹھی ہوئی تھیں ۔ آپ ﷺ چاشت کا وقت ہوجانے کے بعد واپس تشریف لائے تو حضرت جویریہ رضی اللہ عنھما ابھی تک وہیں بیٹھی ہوئی تھیں ، آپ ﷺ نے فرمایا ،، تم اسی حالت میں ہو جس میں تم کو چھوڑ کر گیا تھا ؟ انہوں نے عرض کیا ،، ہاں ، رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ، میں نے تیرے بعد چار کلمے تین مرتبہ کہے ہیں اگر ان کا وزن کیا جائے تو اس وظیفہ پر غالب آجائیں جو تو نے اب تک پڑھا ہے ۔ وہ کلمات یہ ہیں🌻 سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ*صحیح مسلم )*
Read This: is Post ko Hindi me Yahan padhen
سمندر کے جھاگ کے برابر گناہوں کو معاف کرنے والے پاکیزہ کلمات
🔹حدیث رسول ﷺ:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ۔ جو شخص دن میں سو بار یہ کلمات کہے *( سبحان اللہ وبحمدہ )* اللہ اپنے حمد کے ساتھ پاک ہے ) اس کے گناہ معاف کردئيے جاتے ہیں چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔*(مسلم و بخاری )*
نیکیوں میں بے حد وحساب اضافہ کرنے والے بابرکت کلمات
🔹حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ دو کلمے زبان سے ادا کرنے انتہائی آسان لیکن ترازو میں بہت وزنی ہیں اور رحمان کو بہت پسند ہیں *( سبحان اللہ العظیم سبحان اللہ وبحمدہ )* اللہ اپنے حمد کے ساتھ پاک ہیں اور عظمت والے ہیں ۔*( صحیح ۔مسلم و بخاری )*نماز جنازہ میں شرکت سے دو پہاڑوں کے برابر ثواب
🔹حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ کہ جو شخص بحالت ایمان اور حصول ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ چلے یہاں تک کہ نماز پڑھے اور دفن کرنے سے فارغ ہوجائے تو اللہ تعالی اس کو دو قیراط کے برابر ثواب سے نوازیں گے اور ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے اور جو صرف نماز پڑھ کر واپس آجائے وہ ایک قیراط کے برابر ثواب پاتا ہے ۔(صحیح مسلم وبخاری)*Read This: Sote Waqt ke aadab aur azkaar
نماز فجر کی دو سنتوں کا ثواب
🔹حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ کہ فجر کی دو رکعتیں( سنت ) دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ان سے زیادہ قیمتی ہے ۔*( صحیح مسلم )*ایک مرتبہ درود بھیجنے پر دس رحمتیں
ظہر سے پہلے اور بعد میں چار رکعت سنت ادا کرنا
🔹حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ جو ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار رکعت کی پابندی کرے تو اللہ تعالی اس پر جہنّم کی آگ حرام کردیتے ہیں ۔*(ترمذی)*
عشاء کی نماز باجماعت ادا کرنا
🔹حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ نے فرمایا ۔ جس شخص نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کرلی وہ ایسے ہے جیسے اس نے نصف رات قیام کیا ۔*( صحیح مسلم )*
نماز فجر ادا کرنا
🔹حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے ،، جس نے صبح کی نماز باجماعت ادا کی گویا اس نے تمام رات نماز پڑھنے میں گزاردی ۔*( صحیح مسلم )*Read This: Be Namazi ka Anjam
کسی بیمار کی عیادت کرنا
🔹حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ،، جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لئے جاتا ہے تو وہ واپس آنے تک جنت کے تازہ پھلوں کو چننے میں مصروف ہوتا ہے ۔ آپ ﷺ سے پوچھا گیا ۔ ( خرفة الجنة ) کیا ہے ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا ، اس باغ کے تازہ پھل چننا
*( ترمذی )*
راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا
🔹حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ، میں نے ایک آدمی کو جنت میں چلتے پھرتی دیکھا کیوں کہ اس نے ایک اسے درخت کو کاٹ دیا تھا جو راستے کے درمیان تھا وہ لوگوں کے لئے اذیت کا باعث تھا ۔*( صحیح مسلم )*نہ چاہنے کے باوجود وضو کرنا
🔹حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، کیا میں تم کو ایسے اعمال نہ بتاؤں جن کے کرنے سے اللہ گناہ مٹادے اور درجات بلند فرمادے ؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا ،، کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ﷺ ! ضرور بتلائیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ۔ ناگواری کے باوجود کامل طریقے سے وضو کرنا ، مسجدوں کی طرف زیادہ قدم چلنا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا یہ اجر وثواب میں سرحد پر مورچہ زن رہنا ہے ( یعنی اعمال صالحہ اور عبادت پر ہمیشگی اور حفاظت کرنا )*( صحیح مسلم )*.
عصر کی نماز سے قبل چار سنت
🔹حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ ﷺ نے فرمایا ۔ کہ اللہ تعالی اس شخص پر رحم کرے جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے ۔*( ترمذی )*Read This: Ahle bidat ke aitrazat Aur sawalat
دریا کی جھاگ کے برابر گناہ معاف
🔹حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا ۔ جو شخص ہر نماز کے بعد 33 دفعہ *(سبحان اللہ)* 33 دفعہ *( الحمد الله )* 33 دفعہ *( الله اکبر )* کہے یہ کلمات 99 ہوئے 100 پورا کرنے کے لئے کہے کہ *( لا اله الا الله وحدہ لا شریک له، له الملک وله الحمد وھو علی کل شی قدیر*نہیں معبود مگر الله ۔ وہ ایک ہے ۔ نہیں کوئی شریک واسطے اس کے اس کے لئے بادشاہی ہے اور اس کے لئے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ تو اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں ۔ اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں.( :597صحیح مسلم )*
فجر اور عصر کی نمازیں بروقت پڑھنا
کسی پیاسے کو پانی پلانا
🔹حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ ایک شخص جارہا تھا اسے جب پیاس لگی تو وہ کنوئیں میں اترا اور پانی پیا ، کنویں سے نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا پیاس سے ہانپ رہا ہے اور گیلی مٹی چاٹ رہا ہے اس شخص نے اپنے دل میں کہا آخر اسے بھی وہی تکلیف ہوگی جو مجھے تھی چنانچہ وہ کنویں میں اترا ، اپنا موزہ پانی سے بھرا پھر دانتوں سے پکڑ کر اوپر چڑھا اور اس کتے کو پانی پلایا ۔ اللہ تعالی نے اس کا یہ فعل پسند فرمایا اور اسے بخش دیا ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا ،، یا رسول اللہ ﷺ ! کیا جانوروں کی خدمت سے ہمیں اجر ملے گا ؟۔ آپ ﷺ نے فرمایا ،، ہر جاندار کی خدمت میں ثواب ہے ۔*( صحیح مسلم )*امام کے ساتھ بلند آواز سے آمین کہنا
🔹حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو ۔ کیوں کہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل جائے اس کے سابقہ گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔*( صحیح بخاری )*🔹حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ جب تم میں سے کوئی آمین کہتا ہے ۔ تو آسمان پر فرشتے بھی آمین کہتے ہیں ۔ اگر ان دونوں کی آمین مل جائے ۔ تو اس نمازی کے سابقہ تمام گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔*( صحیح بخاری )*
ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنا
🔹حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا ۔ جو شخص ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے اس کو جنت میں داخل ہونے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی سوائے موت کے ۔*(طبرانی)*اذان کے بعد دعا کا پڑھنا
🔹حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، جو شخص اذان سن کر یہ دعا پڑھے*(اللھم رب ھذاہ الدعوة التامة والصلاة القائمة ات محمد الوسیلة والفضیلة وابعثه مقاما محمودا الذی وعدته حلت له شفا عتی یوم القیمة۔)*
اے اللہ ! اس توحید کی مکمل دعوت اور قائم ہونے والے نماز کے رب محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت اور مقام محمود عطا فرمایا جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے ،، اس شخص کے لئے قیامت کے دن میرے شفاعت واجب ہوگی ۔*( صحیح بخاری )*
نماز چاشت پڑھنے سے ایک حج اور عمرے کا ثواب
🔹حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ جو شخص صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہے ۔ یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے پھر دو رکعت پڑھے تو اس کو ایک حج اور عمرہ کا ثواب ملی گا ۔*( یہ تین مرتبہ فرمایا )**( ترمذی )*(زبان اور شرمگاہ کی حفاظت پر جنت کی ضمانت
🔹حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ جو شخص مجھے ضمانت دے اپنے دو چیزوں کی میں اس کو جنت کی ضمانت دیتا ہوں ۔ ایک جو دو جبڑوں کے درمیان ہے *( یعنی زبان کی ) اور دوسری وہ جو دو ٹانگوں کے درمیان ہے *( یعنی شرمگاہ کی )**( صحیح بخاری )*( اللہ کے راستے میں جہاد کرتے ہوئے ایک نفلی روزہ رکھنا
🔹حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ،، جو شخص اللہ کے راستے میں ایک دن کا روزہ رکھے اللہ رب العزت اس کے منہ کو آگ سے ستر برس کی مسافت تک دور فرمادے گا ۔*(2840 صحیح مسلم و بخاری )*شوال کے چھ روزے
🔹حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ جس نے رمضان کے روزے رکھ لئے اور اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو وہ ایسے ہے گویا کہ اس نے ہمیشہ روزے رکھے ۔*( صحیح مسلم )**وضاحت ۔ شوال کے پورے مہینے میں اکٹھے یا الگ الگ کسی بھی وقت چھ روزے رکھے جاسکتے ہیں ۔*
اپنے حق کو چھوڑنا ، جھوٹ سے اجتناب اور بہترین اخلاق
🔹حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، میں اس شخص کے لئے جنت کے کنارے ایک گھر کا ضامن ہوں جس نے حق پر ہوتے ہوئے بھی جگڑا نہ کیا اور اس شخص کے لئے جنت کے وسط میں ایک گھر کا ضامن ہوں جس نے مزاح کے طور پر کبھی جھوٹ کا ارتکاب نہیں کیا اور اس شخص کے لئے جنت کے بلند ترین درجے میں ایک گھر کا ضامن ہوں جس کا اخلاق اچھا ہو ۔*( ابوداؤد )*
Read This: Namaz e Juma
اللہ سے ڈرنے والا شخص
🔹حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، وہ شخص جہنم کی آگ میں داخل نہیں ہوگا جو اللہ کے ڈر سے رویا یہاں تک کہ دودھ دوبارہ تھنوں میں لوٹ آئے ۔*( ترمذی )*نماز کے انتظار میں بیٹھنے والے
🔹حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک رات عشاء کی نماز آدھی رات تک موخر کردی ۔ پھر نماز پڑھانے کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا ، لوگ تو نماز پڑھ کر سوگئے اور تم جب سے نماز کا انتظار کر رہے ہو برابر نماز کی حالت میں ہو ۔*( صحیح بخاری )*سبحان اللہ وبحمدہ کہنا
🔹حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص ( سبحان اللہ وبحمدہ) اللہ اپنے حمد کے ساتھ پاک ہے ، کہے اس کے لئے جنت میں ایک کھجور کا درخت لگا دیا جاتا ہے ۔( ترمذی )سنت کے مطابق وضو کرنا
🔹حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، جو شخص اچھے طریقے سے ( سنت کے مطابق ) وضو کرے تو اس کی تمام خطائیں اس کے جسم سے نکل جاتی ہیں حتی کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی۔*( صحیح مسلم )*🔹حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ اکرم ﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا جس طرح میں وضو کرتا ہوں ۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا ، جو شخص اس طرح وضو کرے تو اس کے پہلے تمام ( صغیرہ ) گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں اور اس کی نماز اور مسجد کی طرف چل کر جانا زائد ثواب کا باعث ہے ۔*( صحیح مسلم )*
نماز کے لئے مسجد کی طرف چل کر جانا
*( صحیح بخاری و مسلم )*
تین مرتبہ جنت کا سوال کرنا
🔹حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا ، جس شخص نے تین مرتبہ جنت کا سوال کیا تو جنت کہتے ہے اے اللہ ! اس کو جنت میں داخل فرما:اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُكَ جَنَّةَ الْفِرْدَوْسِ اور جو شخص تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگے تو آگ کہتی ہے اے اللہ ! اس کو آگ سے پناہ دے :اَللّٰهُمَّ أَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ *( ترمذی )*
بیٹے اور بیٹی سے برابر سلوک کرنا
🔹حضرت ابن عباس رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص کو اللہ تعالی بیٹی سے نوازیں وہ نہ اس کو زندہ درگور کرے نہ اس سے ذلت آمیز رویہ رکھے نہ بیٹوں کو اس پر ترجیح دے اللہ اس کو جنت میں داخل کرے گا ۔*( ابوداؤد )*Read This: Eid Milad kaise manayen
کثرت سے سجدہ کرنا
🔹حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کثرت سے سجدے کیا کر، جو سجدہ تو اللہ تعالی کی رضا کے لئے کرتا ہے اس کے بدلے میں اللہ تعالی تیرے درجات بلند اور گناہ معاف فرماتا ہے ۔*( صحیح مسلم )*خاوند کی اطاعت اور فرائض کی پابندی
🔹حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، جو عورت پانچ وقت نماز ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے ، اپنی عزت کی حفاظت کرے اور شوہر کی اطاعت کرے اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھلے ہیں جس دروازے میں سے چاہے داخل ہوجائے ۔*( ابن حبان )*ہزار نیکیاں آسانی سے
🔹 *رسولﷺ نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ ہر روز ایک ہزار نیکیاں کمائے؟ آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک نے پوچھا ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار نیکیاں کس طرح کما سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا : وہ سو بار سبحان الله کہے ۔اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے ہزار گناہ مٹا دئیے جائیں گے ۔ «صحیح مسلم-6852»آسان نیکیاں کمانے کے کُچّھ اور چھوٹے اعمال
Aasan Nekiyan/آسان نیکیاں
1. مسکرانا
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "تمہارا اپنے بھائی کے لیے مسکرانا صدقہ ہے۔" (ترمذی)یہ ایک چھوٹی سی نیکی ہے جو ہمارے چہرے پر خوشی بکھیرتی ہے اور دوسرے کے دل کو بھی سکون پہنچاتی ہے۔
2. سلام کرنا
اسلام میں سلام کرنا بہت پسندیدہ عمل ہے۔ سلام پھیلانا انسانیت کی بنیاد ہے اور محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ "تم جنت میں داخل نہیں ہوگے جب تک کہ ایمان نہ لاؤ، اور ایمان کامل نہیں ہوگا جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں ایسا کام نہ بتا دوں جس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو؟ سلام کو عام کرو۔" (مسلم)3. اللہ کا ذکر کرنا
ذکر اللہ سب سے آسان نیکی ہے جو کسی بھی حالت میں کی جا سکتی ہے۔ کچھ مختصر اذکار جیسے "سبحان اللہ"، "الحمد للہ"، "اللہ اکبر" اور "لا الہ الا اللہ" بہت زیادہ اجر کا باعث ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "دو کلمات اللہ کے لیے بہت محبوب ہیں، زبان پر ہلکے ہیں اور میزان میں بھاری ہیں: 'سبحان اللہ و بحمدہ، سبحان اللہ العظیم'۔" (بخاری)4. دوسروں کے لئے دعا کرنا
کسی کے لیے دعا کرنا ایک عظیم نیکی ہے۔ جب ہم دوسروں کے لیے دعا کرتے ہیں تو فرشتے ہمارے لیے بھی دعا کرتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جب تم اپنے مسلمان بھائی کے لیے دعا کرتے ہو تو فرشتہ کہتا ہے کہ تمہارے لیے بھی ایسا ہی ہو۔" (مسلم)5. خیرات کرنا (صدقہ)
خیرات میں مال خرچ کرنے کے علاوہ کسی کی مدد، پانی پلانا، راستے سے رکاوٹ ہٹانا، یا یہاں تک کہ علم پھیلانا بھی شامل ہے۔ صدقہ ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق دے سکتا ہے اور اللہ اس کے اجر کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔6. والدین کے ساتھ حسن سلوک
والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا اور ان کی خدمت کرنا جنت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بار بار والدین کے ساتھ نیکی کرنے کی تلقین کی ہے۔ اگر ہم ان کے ساتھ احترام اور محبت سے پیش آئیں، تو یہ بہت بڑی نیکی ہے۔7. اچھی نیت رکھنا
نیت کا درست ہونا ہمارے اعمال کو بہتر بنا دیتا ہے۔ اگر ہم نیک نیت سے دنیاوی کام کرتے ہیں، تو وہ بھی عبادت بن جاتے ہیں۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ "اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔" (بخاری)8. نماز کا اہتمام
نماز اسلام کا اہم ستون ہے اور روزانہ پانچ وقت کی نماز ادا کرنا ایمان کی بنیاد ہے۔ یہ ایک آسان اور مختصر عبادت ہے جو ہماری روح کو تازگی اور اطمینان بخشتی ہے۔9. قرآن کی تلاوت کرنا
قرآن کی تلاوت کرنا بہت بڑی نیکی ہے اور اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے۔ روزانہ تھوڑی مقدار میں بھی قرآن کی تلاوت کرنے سے دل کا سکون اور ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔10. دوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنا
اچھے اخلاق، جیسے کہ لوگوں کے ساتھ نرمی، دوسروں کی مدد، اور معاف کرنا اللہ کے نزدیک بڑی نیکی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "قیامت کے دن مومن کے میزان میں سب سے بھاری چیز حسن اخلاق ہوگی۔" (ترمذی)Conclusion:
Aasan Nekiyan دراصل وہ چھوٹے اعمال ہیں جو بہت آسانی سے کیے جا سکتے ہیں مگر ان کا اجر اللہ کے نزدیک بہت زیادہ ہے۔ یہ اعمال ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں اللہ سے قریب رکھتے ہیں اور ہمارے ایمان کو مضبوط بناتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم ان آسان نیکیوں کو اپنی زندگی میں شامل کر سکیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں۔ آمین۔
*•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
👍🏽 ✍🏻 📩 📤 🔔
Like comment save share subscribe
FAQs:
سوال 1:آسان نیکی کیا ہے اور اس کی اہمیت کیا ہے؟
جواب: آسان نیکی وہ اعمال ہیں جو بظاہر چھوٹے یا معمولی لگتے ہیں مگر ان کا ثواب اللہ کے نزدیک بہت بڑا ہے۔ ان کی اہمیت اس لیے ہے کہ انہیں روزمرہ زندگی میں کسی خاص وقت، محنت یا بڑی تیاری کے بغیر آسانی سے کیا جا سکتا ہے، اور یہ انسان کو اللہ کے قریب کرتے ہیں اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنتے ہیں۔
سوال 2: ایک آسان نیکی بتائیں جسے ہم روزمرہ زندگی میں شامل کر سکتے ہیں؟
جواب: مسکرانا ایک آسان نیکی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "تمہارا اپنے بھائی کے لیے مسکرانا صدقہ ہے۔" (ترمذی)
مسکراہٹ سے نہ صرف دل خوش ہوتا ہے بلکہ یہ دلوں کو قریب کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔
سوال 3: دوسروں کے لئے دعا کرنے کی فضیلت کیا ہے؟
جواب: دوسروں کے لئے دعا کرنے سے اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ویسا ہی ثواب عطا کرتا ہے اور فرشتے ہمارے لئے بھی دعا کرتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جب تم اپنے مسلمان بھائی کے لئے دعا کرتے ہو تو فرشتہ کہتا ہے کہ تمہارے لیے بھی ایسا ہی ہو۔" (مسلم)
سوال 4: سلام کرنے کی کیا فضیلت ہے؟
جواب: سلام کرنا ایک بہت بڑی نیکی ہے اور اس سے آپس میں محبت اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "تم جنت میں داخل نہیں ہو گے جب تک کہ ایمان نہ لاؤ، اور ایمان کامل نہیں ہوگا جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں ایسا کام نہ بتا دوں جس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو؟ سلام کو عام کرو۔" (مسلم)
سوال 5: صدقہ دینے کے کچھ آسان طریقے بتائیں؟
جواب: صدقہ دینا مالی مدد کے علاوہ کسی کی مدد کرنا، پانی پلانا، کسی کے لیے راستہ صاف کرنا، علم سکھانا، یا کوئی اچھی بات کرنا بھی شامل ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "ہر مسلمان پر صدقہ ہے۔"(بخاری)
صدقہ ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق دے سکتا ہے، چاہے وہ ایک چھوٹا سا عمل ہی کیوں نہ ہو۔
سوال 6: ذکر اللہ کی اہمیت کیا ہے اور کون سا ذکر سب سے آسان ہے؟
جواب: ذکر اللہ سے دل کو سکون ملتا ہے اور ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ سب سے آسان ذکر "سبحان اللہ"، "الحمد للہ"، "اللہ اکبر" اور "لا الہ الا اللہ" ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "دو کلمات اللہ کے لئے بہت محبوب ہیں، زبان پر ہلکے ہیں اور میزان میں بھاری ہیں: 'سبحان اللہ و بحمدہ، سبحان اللہ العظیم'(بخاری)
سوال 7: کیا روزمرہ کے دنیاوی کام بھی نیکی بن سکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں، اگر ہماری نیت اللہ کی رضا کے لئے ہو تو دنیاوی کام بھی نیکی بن سکتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ "اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔" (بخاری)
مثلاً، اگر ہم اپنے گھر والوں کے لیے کماتے ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں تو یہ بھی نیکی شمار ہوتی ہے۔
سوال 8: والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی فضیلت کیا ہے؟
جواب: والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا ایک بڑی نیکی ہے جو جنت کے دروازے کھول دیتی ہے۔ قرآن اور احادیث میں بار بار والدین کے ساتھ نیکی کرنے اور ان کی خدمت کی تلقین کی گئی ہے۔ والدین کی خدمت سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اور اس کی رضا حاصل ہوتی ہے۔
سوال 9: نماز کا اہتمام کرنا کس طرح ایک آسان نیکی ہے؟
جواب: نماز اسلام کا ستون ہے اور روزانہ پانچ وقت کی نماز ادا کرنا بہت اہم عمل ہے۔ نماز دل و روح کو سکون دیتی ہے اور اللہ کے قریب لے جاتی ہے۔ اس سے انسان کو دنیاوی مسائل سے بھی سکون ملتا ہے اور اس کی زندگی میں برکت آتی ہے۔
سوال 10: قرآن کی تلاوت کرنے کی کیا اہمیت ہے؟
جواب: قرآن اللہ کا کلام ہے اور اس کی تلاوت سے دل کو سکون اور ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ روزانہ تھوڑی مقدار میں بھی قرآن کی تلاوت کرنا اللہ کا قرب حاصل کرنے اور زندگی کو سنوارنے کا ذریعہ ہے۔
اللہ ہمیں ان نیکیوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
جواب: آسان نیکی وہ اعمال ہیں جو بظاہر چھوٹے یا معمولی لگتے ہیں مگر ان کا ثواب اللہ کے نزدیک بہت بڑا ہے۔ ان کی اہمیت اس لیے ہے کہ انہیں روزمرہ زندگی میں کسی خاص وقت، محنت یا بڑی تیاری کے بغیر آسانی سے کیا جا سکتا ہے، اور یہ انسان کو اللہ کے قریب کرتے ہیں اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنتے ہیں۔
سوال 2: ایک آسان نیکی بتائیں جسے ہم روزمرہ زندگی میں شامل کر سکتے ہیں؟
جواب: مسکرانا ایک آسان نیکی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "تمہارا اپنے بھائی کے لیے مسکرانا صدقہ ہے۔" (ترمذی)
مسکراہٹ سے نہ صرف دل خوش ہوتا ہے بلکہ یہ دلوں کو قریب کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔
سوال 3: دوسروں کے لئے دعا کرنے کی فضیلت کیا ہے؟
جواب: دوسروں کے لئے دعا کرنے سے اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ویسا ہی ثواب عطا کرتا ہے اور فرشتے ہمارے لئے بھی دعا کرتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جب تم اپنے مسلمان بھائی کے لئے دعا کرتے ہو تو فرشتہ کہتا ہے کہ تمہارے لیے بھی ایسا ہی ہو۔" (مسلم)
سوال 4: سلام کرنے کی کیا فضیلت ہے؟
جواب: سلام کرنا ایک بہت بڑی نیکی ہے اور اس سے آپس میں محبت اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "تم جنت میں داخل نہیں ہو گے جب تک کہ ایمان نہ لاؤ، اور ایمان کامل نہیں ہوگا جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں ایسا کام نہ بتا دوں جس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو؟ سلام کو عام کرو۔" (مسلم)
سوال 5: صدقہ دینے کے کچھ آسان طریقے بتائیں؟
جواب: صدقہ دینا مالی مدد کے علاوہ کسی کی مدد کرنا، پانی پلانا، کسی کے لیے راستہ صاف کرنا، علم سکھانا، یا کوئی اچھی بات کرنا بھی شامل ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "ہر مسلمان پر صدقہ ہے۔"(بخاری)
صدقہ ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق دے سکتا ہے، چاہے وہ ایک چھوٹا سا عمل ہی کیوں نہ ہو۔
سوال 6: ذکر اللہ کی اہمیت کیا ہے اور کون سا ذکر سب سے آسان ہے؟
جواب: ذکر اللہ سے دل کو سکون ملتا ہے اور ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ سب سے آسان ذکر "سبحان اللہ"، "الحمد للہ"، "اللہ اکبر" اور "لا الہ الا اللہ" ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "دو کلمات اللہ کے لئے بہت محبوب ہیں، زبان پر ہلکے ہیں اور میزان میں بھاری ہیں: 'سبحان اللہ و بحمدہ، سبحان اللہ العظیم'(بخاری)
سوال 7: کیا روزمرہ کے دنیاوی کام بھی نیکی بن سکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں، اگر ہماری نیت اللہ کی رضا کے لئے ہو تو دنیاوی کام بھی نیکی بن سکتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ "اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔" (بخاری)
مثلاً، اگر ہم اپنے گھر والوں کے لیے کماتے ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں تو یہ بھی نیکی شمار ہوتی ہے۔
سوال 8: والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی فضیلت کیا ہے؟
جواب: والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا ایک بڑی نیکی ہے جو جنت کے دروازے کھول دیتی ہے۔ قرآن اور احادیث میں بار بار والدین کے ساتھ نیکی کرنے اور ان کی خدمت کی تلقین کی گئی ہے۔ والدین کی خدمت سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اور اس کی رضا حاصل ہوتی ہے۔
سوال 9: نماز کا اہتمام کرنا کس طرح ایک آسان نیکی ہے؟
جواب: نماز اسلام کا ستون ہے اور روزانہ پانچ وقت کی نماز ادا کرنا بہت اہم عمل ہے۔ نماز دل و روح کو سکون دیتی ہے اور اللہ کے قریب لے جاتی ہے۔ اس سے انسان کو دنیاوی مسائل سے بھی سکون ملتا ہے اور اس کی زندگی میں برکت آتی ہے۔
سوال 10: قرآن کی تلاوت کرنے کی کیا اہمیت ہے؟
جواب: قرآن اللہ کا کلام ہے اور اس کی تلاوت سے دل کو سکون اور ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ روزانہ تھوڑی مقدار میں بھی قرآن کی تلاوت کرنا اللہ کا قرب حاصل کرنے اور زندگی کو سنوارنے کا ذریعہ ہے۔
اللہ ہمیں ان نیکیوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box.thanks